آداب معرفت (جدید ایڈیشن)
آداب معرفت (جدید ایڈیشن)
آدابِ معرفت (جدیدایڈیشن) راہ سلوک پر چلنےوالے ہرراہی کی ضرورت
اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن کریم میں جہاں نبی اکرم ﷺ کے نبوت کے مقاصد کو ذکر فرمایا ہے وہاں پر ایک مقصد یہ بھی ذکر فرمایا ہے کہ ویزکیھم تاکہ آپ لوگوں کے دلوں کا تزکیہ فرمائیں۔ آسان الفاظ میں تزکیہ اس کو کہا جاتا ہے کہ کسی کے دل پر محنت کی جائے اور اس کے دل سے ذائل کو نکال دیا جائے یا بالفاظ دیگر باطنی اور روحانی امراض کا علاج کیا جائے جس سے دل میں ان رذائل اور گناہوں کی نفرت آجائے اور اسلامی احکام کی محبت اور تڑپ دل میں بیٹھ جائے جس کا نتیجہ یہ ہو کہ احکام الٰہیہ اور مرضیات پر عمل اور معاصی سے اجتناب انسان کیلئے آسان ہوجائے اور پھر اس کے بعد اگلا مرحلہ یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت و معرفت اور اللہ تعالیٰ کے اسماء مبارکہ کے مظاہر جو اللہ تبارک و تعالیٰ کی صفات ہیں ان کی معرفت حاصل ہوجائے اور پھر اس کے بعد ترقی ہونی چاہیے اور اگلے مراحل معرفت طے ہوجائیں۔آسان الفاظ میں معرفت جان پہچان کو کہتے ہیں انشاء اللہ ’’آداب معرفت جدید ایڈیشن‘‘ نہ صرف مبتدی سالکین کیلئے بنیادی نصاب اور رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوگی بلکہ کاملین معرفت کو بھی حلاوت ایمانی دلوانے کا ذریعہ بنے گی۔ عموماً مرد حضرات مجالس میں یا اجتماعات میں شریک ہوجاتے ہیں جس سے اصلاحی تربیت ہوتی رہتی ہے لیکن خواتین کو عموماً ایسے مواقع کم نصیب ہوتے ہیں۔ اس کتاب میں اس پہلو کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ اخلاقیات معاشرت‘ کبائر گناہ‘ اولیاء کے اصلاحی واقعات‘ شیخ کامل کی پہچان، شیخ سےاکتساب فیض کے حصول کے طریقے‘ آداب شیخ اور دیگر مفید عنوانات شامل کئے گئے ہیں۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عاجزانہ دعا ہے کہ وہ اسے ہدایت و معرفت اور ترقی ایمان کا ذریعہ بنائے اور محض اپنے فضل سے اس کے حرف حرف کو قبولیت و محبوبیت کی سند عطا فرمائے۔
Shipping
Shipping
Usually ships with in 1 - 2 business days locally.
Materials
Materials
Paper
Dimensions
Dimensions
Care Instructions
Care Instructions